حیدرآباد۔14۔اپریل(اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ اور
تلنگانہ کانگریس کے صدر پونالا لکشمیا کے درمیان دن بدن لفظی جنگ بڑھتا جا
رہا ہے۔ چنانچہ تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار پر فائز کرنے کے لئے
پونالکشمیا پوری کوشش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ٹی آر ایس کے صدر بی
تلنگانہ
کے کریڈٹ کو اپنے حصہ میں ڈالنے کے لئے کانگریس قائدین پر تنقید کے سلسلہ
کو اپنا ہتھیار بنائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ آج پونالا لکشمیا نے سوال کیا کہ کے
سی آر نے تلنگانہ کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں کتنی مرتبہ بات چیت کی
ہے۔؟انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کا ایجنڈا کوئی معنی نہیں رکھتا۔